
ہمارا فلسفہ
میری کوشش ایک غیر سیاسی، غیر فرقہ وارانہ، غیر جانبدار اور عوامی فلاح کے لیے بنایا جانے والا ڈیجیٹل پلیٹ فارم ہے، جہاں کوئی بھی شخص اپنی مثبت سوچ پیش کر سکتا ہے، اسے عملی کوشش میں تبدیل کر سکتا ہے، دوسرے لوگوں کو اس میں شامل کر سکتا ہے اور وقت کے ساتھ اس کوشش کی تکمیل اور نتائج کو محفوظ کر سکتا ہے۔
اس پلیٹ فارم کا مقصد لوگوں کے کاموں کا مقابلہ کروانا، ان کی مالی حیثیت جانچنا یا انہیں شہرت دینا نہیں۔
ہر انسان کو اپنی سطح پر مثبت کردار ادا کرنے کا موقع دینا۔
مرکزی پیغام
نہ کسی سے مقابلہ، نہ کسی سے شکایت، بس اپنے حصے کی ایک مثبت کوشش۔
میری کوشش، ہماری تبدیلی
ہر سوچ اپنی رفتار سے آگے بڑھتی ہے۔ کوئی مرحلہ چھوٹا یا بڑا نہیں۔
میں کیا مثبت تبدیلی لانا چاہتا ہوں؟
میں نے اس سوچ کے لیے کیا عملی قدم اٹھایا؟
دوسرے لوگ اس کوشش کا حصہ کیسے بنے؟
ہم نے مل کر کیا حاصل کیا؟
اس کوشش سے وقت کے ساتھ کیا مثبت تبدیلی آئی؟